عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے جو وعدے کئے ہیں وہ مرحلہ وار طریقے سے پورے کئے جائیں گے

جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے ہم وعدہ بند ، کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی کیلئے کوشاں

0

سرینگر /     جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے جو وعدے کئے ہیں وہ مرحلہ وار طریقے سے پورے کئے جائیں گے کی بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری نے کہا کہ جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے ہم وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پنڈٹوں کے ہر ایک فرد کو کمیونٹی کی نقل مکانی پر تکلیف ہے لیکن حکومت انہیں واپس لانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر قومی پرچم لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمر عبد اللہ کی قیادت والی حکومت نے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ ایک ایک کر کے پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے یونین ٹیریٹری میں آئین کو مضبوط کرنے کیلئے عبداللہ خاندان کی بھی تعریف کی۔تاہم انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماو ¿ں نے ریاست کی بحالی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے زمینوں اور ملازمتوں کے تحفظ کے حوالے سے ایوان کے فلور پر جو وعدے کیے تھے، انہیں اب پورا ہونا چاہیے۔

جموں و کشمیر میں آئین کو نافذ کرنے اور اسے مضبوط بنانے کیلئے شیخ محمد عبداللہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی پسند جموں و کشمیر کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اپنے والد فاروق عبداللہ اور دادا شیخ عبداللہ کے راستے پر چل رہے ہیںانہوں نے کہا ” حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر ووٹر ٹرن آو ¿ٹ دیکھا گیا جس میں لوگوں نے بہت سے وعدوں کے بعد ہم پر اعتماد کیا۔ ہم ایک ایک کر کے ان تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ “

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا”راشن کوٹہ میں اضافہ، روزگار اور دیگر مسائل کو جلد یقینی بنایا جائے گا کیونکہ منتخب حکومت اس سلسلے میں 24گھنٹے کام کر رہی ہے۔کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے بارے میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر ایک فرد کو کمیونٹی کی نقل مکانی پر تکلیف ہے، لیکن حکومت انہیں واپس لانے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ”ہم اس پر ہیں اور ہماری چوبیس گھنٹے کی کوششیں جلد ہی ثمر آور ہوں گی“۔منشیات کی لعنت کو معاشرے میں سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس چیلنجنگ کام کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ” حکومت معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے، لیکن نوجوانوں کی شمولیت سے تباہ کن صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

اس سلسلے میں مشترکہ جدوجہد شروع کرنے اور معاشرے سے اس اضطراب کو ختم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مستقبل کو بہت بری طرح متاثر کر رہا ہے“۔اپنی تقریر کے آخر میں چودھری نے لوگوں سے کہا کہ وہ ہندوستان کو مزید خوبصورت بنانے اور جموں و کشمیر کو ہر پہلو سے آزاد بنانے کا عہد کریں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بخشی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس پروگرام میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ممبر اسمبلی لال چوک اشان پردیسی، این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار اور دیگر نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.