ملک کی حکمرانی کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کیلئے معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہیے
ٹیکنالوجی کو سمجھنا اور اس کا صحیح استعمال عوامی خدمت کا لازمی حصہ / وزیر اعظم مودی
سرینگر /ملک کی حکمرانی کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کیلئے زندگی کی آسانی اور معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہیے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے عوامی خدمات کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے بدلتے وقت کے ساتھ سول سروسز کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔”سادھنا سپتہ“کے آغاز کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کی حکمرانی کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے لیے زندگی کی آسانی اور معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہیے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں حکمرانی کا اصول ”ناگرک دیو بھاوہ“ (شہری دیوتاؤں کی طرح ہیں) کے منتر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی جذبے کے ساتھ اس منتر کا مقصد عوامی خدمات کو شہریوں کی ضروریات کے لیے زیادہ قابل اور حساس بنانا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم انتظامی خدمات میں اصلاحات اور تبدیلیوں کی بات کرتے ہیں تو اس کا ایک مطلب سرکاری ملازمین کے رویے میں تبدیلی ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ پرانے نظام میں افسر ہونے پر زیادہ زور دیا جاتا تھا لیکن آج فرض کے احساس پر ہے۔
وزیر اعظم مودی نے نوٹ کیا کہ موجودہ کوششوں کو سال 2047 کے وکست بھارت کے بڑے کینوس میں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے (سرکاری ملازمین) کی طرف سے ملک کی ترقی کے سفر پر کیا جا رہا ہے اس کا کیا اثر پڑے گا؟ ہمارے ایک فیصلے سے کتنے شہریوں کی زندگیاں بدل سکتی ہیں؟ ہماری انفرادی تبدیلی ادارہ جاتی تبدیلی کیسے بن سکتی ہے؟ یہ سوال ہماری ہر کوشش کا حصہ ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو سمجھنا اور اس کا صحیح استعمال کرنا عوامی خدمت کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ”آپ ایک بہتر ایڈمنسٹریٹر، ایک بہتر پبلک سرونٹ، صرف اسی صورت میں بنیں گے جب آپ ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کو سمجھیں گے۔
یہ آپ کے فیصلہ سازی کی بنیاد بنے گا، اس لیے AI کے شعبے میں استعداد کار میں اضافے اور مسلسل سیکھنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے“۔