کشمیر سب سے بلند زلزلہ خطرہ زون

نئی سیزمک میپ کے مطابق وادی زون V میں، ماہرین نے سخت اقدامات پر زور دیا

0

سرینگر/جموں و کشمیر ایک بار پھر بھارت کے سب سے بلند زلزلہ خطرہ زون میں شامل قرار دیا گیا ہے۔ تازہ ترین سیزمک زونیشن میپ کے مطابق وادی کا بیشتر حصہ زون V میں آتا ہے، جو سب سے زیادہ خطرناک کیٹیگری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمالیائی خطہ، بشمول کشمیر، بھارتی اور یوریشین پلیٹوں کی مسلسل ٹکراو ¿ کی وجہ سے بڑے زلزلوں کے لیے انتہائی حساس ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق یہ پیش رفت اس امر کو اجاگر کرتی ہے کہ خطے میں زلزلہ کے خطرات مستقل ہیں اور اس کے لیے زلزلہ مزاحم تعمیرات اور مو ¿ثر ڈیزاسٹر تیاری لازمی ہے۔

2005 کا تباہ کن زلزلہ، جس کی شدت 7.6 تھی اور جس نے مظفرآباد کے قریب مرکز کے ساتھ وادی کے کئی علاقوں کو متاثر کیا، آج بھی ایک اہم حوالہ ہے۔

اس سانحے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے، انفراسٹرکچر تباہ ہوا اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیر کی جغرافیائی ساخت اور فالٹ لائنز اسے شدید جھٹکوں کے لیے حساس بناتی ہیں۔

بھارت کے نئے نقشے میں زون II (کم خطرہ) سے زون V (انتہائی خطرہ) تک کی درجہ بندی کی گئی ہے، اور کشمیر کو سب سے بلند خطرے والے زون میں رکھا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ نقشہ زلزلہ کی تاریخ، جغرافیائی ڈھانچوں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.