دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ جموں و کشمیر اور لداخ میں دن کے ساتھ راتوں کا درجہ حرارت بھی بہتر
19سے 21فروری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے چلتے محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری، کسانوں اور باغ مالکان سے ان دنوں آبپاشی اور کھاد کے استعمال کو روکنے کی تاکید
سرینگر / آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کے بیچ وادی کشمیر میں دن کے درجہ حرارت میں بہتری تاہم شبانہ درجہ حرارت پھر نیچے چلا گیا ۔ دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی۔جمعرات او ر جمعہ کی درمیانی رات کوجموں و کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 19سے 21فروری تک بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔ دن بھر کھلی دھوپ نکلنے اور رات کو آسمان صاف رہنے کے باعث شبانہ سردیوں میں پھر کمی آئی ہے ۔
دن بھر اگرچہ کھلی دھوپ نکلنے سے موسم اچھا ہوتا ہے تاہم رات کے درجہ حرارت میں پھر کمی آئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں پھر کمی درج ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہری سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ سیلشس درج کیا گیا جو گزشتہ شب منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 4.5ڈگری سیلشس جبکہ شہرہ آفاق مرگ کے میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 7.5ڈگری سیلشس سے زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 15 فروری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 فروری سے موسمی حالات میں تبدیلی کا امکان ہے۔ 17 اور 18 فروری کے درمیان،کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری ہوسکتی ہے، حالانکہ 18 فروری تک موسم کی کوئی خاص سرگرمی متوقع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 اور 20 فروری کو کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس کے بعد 21 اور 22 فروری کو بارش کے امکان کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود حالات ہوں گے۔ادھر محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 19سے 21فروری تک بالائی علاقوں اور میدانوں میں بارشوںاور برفباری کا ایک اور مرحلہ شروع ہوگا ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے اور جموں و کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو 17 فروری کی دوپہر سے متاثر کرنے کا زیادہ امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور کئی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 19 سے 20 فروری تک کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، بڈگام، شوپیاں کے درمیانی اور اونچے علاقوں میں بھاری برفباری کے امکان کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21 فروری سے دوپہر اور دوپہر تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے اور اس کے بعد بتدریج بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 21 فروری کو دوپہر اور شام تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف/بارش/گرج چمک اور اس کے بعد بتدریج بہتری کی توقع ہے۔ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ برفباری کی وجہ سےھن پاس، مغل روڈ، سادھنا، رازدان پاس، زوجیلا کے علاوہ کچھ ایک بالائی علاقوں میں سڑکیں عارضی طور پر بند ہو سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں جبکہ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آبپاشی اور کھاد کے استعمال کو روکیں اور مذکورہ مدت کے دوران باغات اور کھیتوں سے اضافی پانی نکال دیں۔