شوپیان میں بھیڑ بکریوں کو چوری کرنے والا گروہ بے نقاب ، تین گرفتار ، چوری شدہ مال بھی بر آمد

گروہ کے دیگر ارکان کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں ، مزید اعترافات کی توقع / شوپیان پولیس

0

سرینگر / شوپیاں میں پولیس نے بھیڑوں کی چوری کی متعدد وارداتیں میں ملوث گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور چوری شدہ مال بھی واپس بر آمد کر لیا ۔

شوپیان پولیس نے بھیڑ وں کی چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس کے مطابق ہی گنڈ ، اینڈ رولپورہ اور رام نگری شوپیان کے لوگوں لی جانب سے درجنوں بھیڑوں کی چوری کی وارداتوں کی اطلاع تھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس اسٹیشن ہیرپورہ میں ایف آئی آر نمبر 03/2025اور پی ایس شوپیاں میں ایف آئی آر 21/2025متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔تحقیقات میں تیزی لانے اور چوری شدہ مویشیوں کی بازیابی کیلئے ایس ایس پی شوپیاں نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی جس میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شوپیان کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن شوپیاں اور ہیرپورہ پولیس اسٹیشن کے افسران شامل تھے۔

ٹیم نے متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی اور مختلف راستوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جس کے نتیجے میں مجرموں کی شناخت اور انہیں پکڑنے کے علاوہ درجنوں مسروقہ بھیڑیں بھی برآمد ہوئیں۔ گرفتار افراد کی شناخت طارق احمد ڈار ولد غضن حسن ساکنہ راﺅتن آسنور، کولگام، نثار احمد ملہ ولد رسول ملہ ساکنہ وزیر چیک، امام صاحب، شوپیاں اور عبدالرحمان میر ولد بشیر احمد میر ساکنہ سرمرگ کنڈی مرگ، کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے نہ صرف شوپیاں بلکہ بجبہاڑہ (اننت ناگ) اور کاکاپورہ (پلوامہ) میں بھی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔گروہ کے دیگر ارکان کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں جو مفرور ہیں، اور تفتیش جاری رہنے پر مزید اعترافات کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.