سمیر منہاس کی 172 رنز کی شاندار اننگز، پاکستان نے انڈیا کو شکست دے کر ایشیا کپ انڈر 19 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

میچ ہو پاکستان اور انڈین کرکٹ ٹیموں کا تو گزشتہ ریکارڈ دیکھتے ہوئے اکثر پاکستانیوں کے دل کو ایک دھڑکا سا ہی لگا رہتا ہے کہ نجانے آج کیا ہو گا مگر اتوار کے روز معاملات مختلف دیکھائی دیے۔

0

دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو انتہائی شاندار پرفارمنس کے بعد 191 رنز سے شکست دے دی۔

انڈیا نے اس فائنل میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کے لیے یہ فیصلہ اس صورت میں بہتر ثابت ہوا کہ اس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو جیتنے کے لیے 348 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر سمیر منہاس نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 17 چوکے اور نو چھکوں کی مدد سے 113 گیندوں پر 172 رنز کی اننگز کھیلی۔

سمیر منہاس نے اپنی سنچری محض 71 گیندوں پر بنائی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اوپنر سمیر منہاس اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بھی رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سمیر کے علاوہ سب سے زیادہ سکور احمد حسین نے 72 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.