ترال ٹاون کی تزیین وآرائش کے لیے تین کروڑ 85 لاکھ روپے واگزار: ممبر اسمبلی ترال

ترال سے رکن اسمبلی رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ قصبے کی تزئین و آرائش کے دو مراحل میں انجام دی جائے گی۔

0

ترال:  جموں و کشمیر کے ترال سے رکن اسمبلی رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ حلقہ انتخاب ترال کے قصبہ اور دہی علاقوں میں یکسان تعمیر و ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں کو قصبے کی تزئین و آرائش کے لیے تین کروڑ 85 لاکھ روپے سرکار کی جانب سے واگزار ہونے پر انہوں نے عوام کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ قصبے کی تزئین و آرائش کے دو مراحل میں ہوگی جس میں پہلے مرحلے میں 3.85 کروڑ اور دوسرے میں بھی 5 کروڑ کے آس پاس کی رقم واگزار ہوگی۔ ممبر اسمبلی نے بتایا کہ قصبے کے 13 واڑوں کے فنڈس کو یکسان طور تقسیم کیا گیا ہے اور میں لوگوں کو وعدہ دیتا ہوں کہ آپ کا خادم یہاں کھڑا ہے آپ کو کسی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا آنے والے 4 سال اسے زیادہ تعمیر و ترقی کے ہوں گے اور ہر علاقے کو اپنا حصہ برابر ملے گا جس کا میں لوگوں کے ساتھ وعدہ کرتا ہوں۔ رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ اس رقم سے ترال ایک خوبصورت علاقہ نئے گا۔ انہوں نے بتایا جو منصوبہ ترال کے لئے بنایا گیا ہے، امید ہے کہ اس سے ترال ایک خوبصورت شہر بنے گا۔

انہوں نے تما متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس کام کے لئے بہتر پلان بنایا ہے ان کے ہمراہ ایگزیکٹو آفسر میونسپل کمیٹی ترال طارق احمد اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی فاروق احمد بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر بتایا گیا ہے ترال کو باقی دنیا سے ملانے والے ترال ڈاڈسرہ سڑک اور نودل روڑ پر داخل ہونے سے قبل خوبصور ت انٹری پوئنٹس بنائیں جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.