اندر کلچرل فورم سوناواری کشمیر کے زیر اہتمام غدیر کانفرنس کا انعقاد
وادی کشمیر کے مایہ ناز شعرا، مفکرین اور علما و ادبا نے شان ولایت پر مفصل روشنی ڈالی
بانڈی پورہ، ۲۶ جون: اندر کلچرل فورم سوناواری کشمیر کے زیر اہتمام مرکزی امام باڑہ بونہ محلہ اندرکوٹ میں جشن عید غدیر کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل بعنون "غدیر کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کشمیر وادی کے طول وارض سے مشہور و ممتاز قلمکار، مفکرین، علما و ادباء کے علاوہ مقامی لوگو کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت جموں کشمیر کے مشہور و مقبول شاعرو ادیب پروفیسر محمد زمان آذردہ نے کی جبکہ ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ، حجۃ الاسلام سید ارشد حسین موسوی اور مشہور قلمکار پروفیسرشاد رمضان نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے فلسفہ غدیر کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اور شعراء کرام نے اپنے منظوم کلام اور قصیدہ گوءی سے امام اول حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی شان میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اندر کلچرل فورم کے صدر سلیم یوسف چلکی نے کہا کہ ادارہ کءی ایک دہاءیوں سے "غدیر کانفرنس” کا انعقاد کرتا چلا آیا ہے۔ سلیم یوسف نے کہا کہ اندر کلچرل فورم نہ صرف ادب و ثقافت کی ترقی کیلءے کام کر رہا ہے بلکہ تمام طبقہ ہاءے فکر میں باہمی اتحاد و اتفاق کی فضا کو قاءم و داءم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اندر کلچرل فورم کے زیر اہتمام غدیر کانفرنس ہو یا یومِ حسینؑ، جموں کشمیر کے ہر طبقہ ہاءی فکر سے وابستہ افراد ان محفلوں میں شرکت کرکے کشمیریت کی واضح مثال پیش کرتے ہیں۔ جن دیگر شعراء ادبا اور قلمکاروں نے محفل میں شرکت کی اُن میں ریٹائیرڈ ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر شیخ غلام محمد ، سید طاہر موسوی ، نثار گلزار ، سید طاہر صفوی ، سید اختر حسین منصور ، سلیم یوسف ،فاروق سمبلی ،ابراہیم سمبلی ، گلفام نوگامی ، بشیر اجس ، سید اسد اللہ صفوی ، عبد الرشید نثار ، وسیم علی کاظم ، سید مسعود شاداب ، غلام حسین حقنواز ، سید مہدی حسن ، ظہور مہدی ، سید رضوان رضوی ، مجید ربتاری ، منتظر ہائیگامی ، میر ہلال ، غلام محمد گوہر ، ساجد سجاد ، مہتاب منظور ، سید محمد مدنی ، غلام علی پمپوش ، میر رفیق ، محمد افضل ہاشمی ، حسن ساحل ، شوقین سونمی اور ماجد عباس شامل ہیں ۔