جزوی طور پر ابر آلود موسم کے باوجود بھی وادی میں شدید گرمی کی لہر جاری
جموں میں موسلا دار بارشوں کے ساتھ ٹنل کے آر پار 22جولائی تک بارشوں کا امکان
سرینگر /وادی میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور جموں میں موسلادار بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے 20جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جمعہ کو دن بھر جزوی طورپر وادی کشمیر میں ابر آلود موسم کے ساتھ جموں میں اچھی خاصی بارشیں درج ہوئی ہے۔ وادی کشمیر میں ایک مرتبہ پھر آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے باوجود بھی وادی کے تمام علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہی۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور دن کا درجہ حرارت بھی 30ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر بارش کے امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات بتایا کہ 22جولائی تک وادی کے بیشتر حصوں ہلکی بارش کا امکان صبح سویرے دیر دوپہر اور شام تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21اور 22جولائی کو وادی کے بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق 12 جولائی کو جموں صوبے کے کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ابر آلود موسم رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے 13سے 15جولائی تک کچھ ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے تاہم اس دوران بارشوں کا سلسلہ مختصر وقت تک ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے 16اور 17جولائی تک کچھ مقامات پر بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا مختصر وقفہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18اور 20جولائی کو کچھ مقامات پر بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا مختصر وقفہ ہو سکتا ہے۔ سی این آئی