دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں کی طرح سلطان پورہ پٹن میں بھی یوم عاشورہ پرامن طور پر اختتام پذیر

یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس میں ہزاروں غزادروں نے شرکت کی۔

0

اعجاز بابا /پٹن

محرم کا دسواں دن یوم عاشورہ جموں کشمیر پولیس  کی جانب سے پول پروف وادی کے دیگر علاقہ جات کی طرح پٹن بارہمولہ میں بھی سیکورٹی کے پختہ  انتظامات کے ساتھ پرامن طریقے سے منعقد کیا گیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور جلوسوں کے دوران عزاداروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پٹن پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔ایس ڈی پی او پٹن شری شاہجہان احمد, سٹیشن ہاوس آفسر شری خالد صاحب اور ڈی او وسن شری عامر احمد نے جائزہ کیا

جلوس ہاءی عزا میں عزاداروں نے نوحہ خوانی و مرثیہ خوانی کر کے  امام حسین علیہ السلام  اور آپ  کے انصار و اقارب  کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

دریں اثنا  زلپورہ بانڈی پورہ میں یوم عاشور کا جلوس برآمد کیا گیا، ایک عزادار نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام  کی غیر متزلزل استقامت کی ایک پُرجوش یاد دہانی ہے۔ ان کے اہل خانہ، اور مخلص ساتھی، جنہوں نے مخالفت اور ظلم کے سامنے اسلام کا بہادری سے دفاع کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.