سجاد لون کاسیاسی سرگرمیوں سے کچھ دنوں کی چھٹی لینے کا فیصلہ

0

سرینگر6 جون /سی این ایس/ بار ہمولہ سے لوک سبھا الیکشن ہارنے کو اجتماعی مقصد کے حصول کے لئے اپنے عزم اور یقین کو مضبوط کر نے کا عہد کرتے ہوئے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے سیاسی سرگرمیوں سے کچھ دنوں کی چھٹی لینے کا فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہامیں کچھ دنوں کی بریک لے رہا ہوں، واپسی کے لئے بریک لے رہا ہوں کہ غور و فکر کر سکوں ان کا کہنا تھاہار جیت زندگی کا ایک حصہ ہے، ایک دھچکا ضرور ہے لیکن ہمیں ہر گز اس کو اپنے لوگوں کو با اختیار بنانے اور ان کے وقار، ترقی اور ان کی آواز کو بلند کرنے کے اپنے بڑے مقصد سے دستبردار نہیں ہونا چاہئے۔سجاد لون نے کہا کہ انتخابات وسیع تر مقاصد حاصل کرنے کا صرف ایک ذریعہ تھے اس کا خاتمہ نہیں تھے۔انہوں نے کہااگر ہم اس دھچکے سے مزید متحرک ہوئے تو ہم اپنے اجتماعی مقصد کے حصول کے لئے اپنے عزم اور یقین کو مضبوط کر سکیں گے۔پیپلز کانفرنس کے چیئرمین نے اپنے حامیوں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہامیں اپنے پنڈت اور سکھ بھائیوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں مجھے سپورٹ کیا وہ ہمارے پر امن اور خوشحال کشمیر کے خواب کے ایک اہم حصہ ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.