یوم جمہوریہ کی تقریبات :پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پورے کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

گجر پتی سوپور جھڑپ میں فوجی اہلکار کی ہلاکت ، علاقے میں آپریشن ختم / آئی جی پی کشمیر وی کے بردی

0

سرینگر /21جنوری /سی این آئی //       یوم جمہوریہ کی تقریبات کیلئے پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پورے کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ سوپور جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار از جاں ہو گیا ہے اور علاقے میں آپریشن ختم کر دیا گیا ۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے با ت کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ 26جنوری کو یوم جمہوریہ کیلئے وادی کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جامع اقدامات بشمول نگرانی، چوکیوں میں اضافہ اور اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا مقصد تقریبات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔سوپور جھڑپ کے بارے میں انہوںنے کہا کہ جھڑپ ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئی ۔

انہوں نے کہا ”مخصوص انٹیلی جنس معلومات پر شروع کیے گئے آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کرنا شامل تھا“۔انہوں نے کہا ” جونہی سیکورٹی فورسز وہاں پہنچ گئی تو وہاں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جس کو اگرچہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا “۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن اختتام پذیر ہوا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.