لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد
امن بگاڑنے میں ملوث افرادکیخلاف کڑی کارورائی اور صورتحا ل کو بہتر بنانے کی ہدایت دی
سرینگر /12فروری / سی این آئی // نئی دہلی میں وزیر داخلہ امیت شا ہ کی جانب سے جموں کشمیر سے متعلق سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کنٹرول روم سرینگر میں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
میٹنگ کے دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ امن و مان کی بحالی اور امن مخالف سرگرمیوں میںملوث افراد کے خلاف کڑی کارورائی کی جائے اور صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس کنٹرول روم سرینگر میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس میٹنگ میں فوج ، پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جموں کشمیر پولیس سربراہ ، انٹیلی جنس افسران ، داخلہ سیکرٹری ، ایس ایس پیز اور دیگر پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔
اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جس دوران ملی ٹنسی سرگرمیاں بھی قابل ذکر آئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جموں کشمیر میں مجموعی حفاظتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے ہدایت دی کہ جموں کشمیر میں حالیہ برسوں میں تعمیر و ترقی اور جو امن کا ماحول قائم ہوا ہے اسکو سبوتاز کرنے کی امن دشمن عناصر کی کوششوںکوکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران لیفٹنٹ گورنر نے حفاظتی اداروں کی جانب سے چلائے جارہے انسداد ملی ٹنسی آپریشنوں کے بارے میںجانکاری حاصل کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کے مکمل خاتمہ کےلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ۔
انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جو امن کی فضاءقائم ہوئی ہے اس کو سبوتاژ کرنے کی امن دشمن عناصر کوشش کرتے رہیں گے البتہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ان کوششوں کو ناکام بنائیں۔