لداخ میں پانی کی ٹینک پھٹ جانے سے فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ آفیسران از جاں
شمالی فوج کے کمانڈر نے از جاں ہونے والے دونوں افسران کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا
سرینگر /18فروری / سی این آئی // لداخ میں ایک المناک حادثے میں فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ آفیسران از جاں ہو گئے ہیں جس کے بعد فوج نے دونوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق صوبے لداخ میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس دوران فوج کے دو افسران از جاں ہو گئے ۔
حکا م کے مطابق صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار جنوبی لداخ میں لیہہ سے 150 کلومیٹر دور نیوما کے علاقے میں ایک کیمپ میں پانی کی ٹینک پھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو پیش آنے والے اس واقعے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ادھر شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سچندرا کمار نے از جاں ہونے والے فوجیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔
فوج نے ایک پوسٹ میں لکھا ” لیفٹنٹ جنرل کمار اور دھروا کمانڈ کے تمام رینک بہادر سب سنتوش کمار اور این بی سب سنیل کمار کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے لداخ میں ڈیوٹی کی لائن میں اپنی جانیں قربان کیں۔ “ فائر اینڈ فیوری کور نے دو جے سی اوز کی تصویریں شیئر کیں اور لکھا”جی او سی، فائر اینڈ فیوری کور اور تمام رینک صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 16 فروری کو لداخ میں ڈیوٹی کے دوران سب سے بڑی قربانی دی اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت پیش کی“۔