سرینگر: دو روزہ وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ 2025 کشمیر یونیورسٹی کے ابن خلدون آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا جو 19 اور 20 مارچ کو شیڈول تھا۔وِکست بھارت کے لئے راہ ہموار” کے مرکزی خیال "ون نیشن ، ون الیکشن موضوع پر وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ 2025 آج کامیابی کے ساتھ یونیورسٹی آف کشمیر میں اختتام ہوا ، جو وزارت یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ، حکومت ہند کے تعاون سے منعقد ہوا۔
پروگرام میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان صاحبہ بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایوان صدر میں موجود تھی یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نسیر اقبال خاص مہمان کی حیثیت سے موجود تھے اس پروگرام میں ضلعی سطح کے مقابلے میں سرینگر ، بڈگام ، اور گاندربل کی نمائندگی کرنے والے 50 سے زائد طلباء کی پُرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ یہ اقدام جمہوری وصف ، قیادت ، اور نوجوانوں کی مشغولیت کو فروغ دیتا ہے اور وائکسیت بھارت 2047 کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔
وکست بھارت 2047’آزادی کے 100 ویں سال، 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا وژن ہے۔ یہ وژن ترقی کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہے، جس میں اقتصادی ترقی، سماجی ترقی، ماحولیاتی پائیداری، اور اچھی حکمرانی بھی شامل ہے۔