پری ہاس پورہ پٹن میں قائم ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ کو اعزاز
آٹیفشل انٹیلی جنس کورسزکے ساتھ ساتھ روزگار سے جڑے کورسز متعارف کرنے پر کالج کی ستائش بارہمولہ
سرینگر: پٹن کے پری ہاس پورہ میں قائم ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ وادی کا پہلا آٹو نامس انجینئر نگ کالج یعنی خود مختار کالج بنا ہے۔اس کے لئے کالج کو منظوری ملی ہے۔
کالج میں آج بائیس ویں گورننگ باڈی میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔میٹنگ کے آغاز میں پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے سیاحوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کی گئی۔میٹنگ کی صدارت ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی پونے کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پی این رازدان نے ورچول موڈمیں کی۔میٹنگ میں کالج کی تعلیمی سرگرمیوں اور نئے متعارف کردہ کورسز، فیکلٹی ممبران اور انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال ہوا۔
ماہرین نے کالج میں آٹیفشل انٹیلی جنس کورسزکے ساتھ ساتھ روزگار سے جڑے کورسز متعارف کرنے پر کالج کی ستائش کی۔ ماہرین نے طلباءکی مجموعی دلچسپی کے لئے ریسرچ پروجیکٹس اور یو جی سی کی دیگر اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر پی این رازدان سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی پونے، پرنسپل ایڈوائزر کوالٹی ایشورنس اینڈ ایکسیلنس سیل جی ای ایف۔ پروفیسر ڈاکٹرتہمینہ یوسف پرنسپل اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس سری نگر نے بھی صدارت کی۔
اس موقع پر پروفیسر (ڈاکٹر) تہمینہ یوسف، ڈاکٹر جی این قصبہ (آئی اے ایس)، روما وانی (کے اے ایس)، پروفیسر (ڈاکٹر) ایم اے شاہ اور پروفیسر ایم آر ڈی کندنگر نے بھی تعلیمی ماحول کو حاصل کرنے میں مجموعی بہتری کے لیے کچھ قیمتی تجاویز دیں۔ اجلاس میں NEP-2020 کو نصاب میں شامل کرنے کے امکانات اور طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انسٹی ٹیوٹ کے وائس چیئرپرسن نے گورننگ باڈی کے ممبران کا قیمتی تجاویز دینے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اس کے مطابق فالو اپ کارروائی کی جائے گی۔
میٹنگ میں ڈاکٹر جی این قصبہ ،آئی اے ایس ریٹائرڈ سابق کمشنر ایس ایم سی سینئر ایڈوائزر،روما وانی کے اے ایس سابق ممبر نیشنل منیجنگ باڈی،ریڈ کراس سوسائٹی، پروفیسر (ڈاکٹر) ایم اے شاہ ڈین ایلومنائی اینڈ انٹرنیشنل افیئر این آئی ٹی،سری نگر، پروفیسر (ڈاکٹر) ایم آر ڈی کنڈانگر سابق ڈائریکٹر لاوڈ، ڈاکٹر قاضی شبیر احمد، دل افروزہ قاضی چیئرپرسن، حیا ترمبو چیئرپرسن، سالواٹور انٹرنیشنل اسکول، ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ ریسرچ، پرنسپل، پروفیسر (ڈاکٹر) این اے شاہ رجسٹرار، ای آر۔ ایس ایس اے رفائی پرنسپل ایس ایس ایم پی ٹی سی، عادل رشید نقاش سابق کے اے ایس آفیسر، کنٹرولر امتحانات اور ادارے کے ایچ او ڈی بھی میٹنگ میں