کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کا نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ

0

نئی دہلی: کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر، ملیکارجن کھرگے نے آج وزیر اعظم نامزد نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھرگے کی شرکت کا مقصد قومی مفاد اور جمہوری روایات کی پاسداری ہے۔ اس فیصلے کو کانگریس کے اندرونی حلقوں میں مثبت ردعمل ملا ہے، جہاں اسے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے جس سے جمہوری عمل کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نامزد نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوگی، جہاں مختلف ممالک کے صدور اور وزراءے اعظم،  سیاسی جماعتوں کے رہنما، سفارتی شخصیات اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان سیاسی اختلافات عروج پر ہیں۔ تاہم، کھرگے کی شرکت سے یہ پیغام جائے گا کہ کانگریس قومی مسائل پر سیاست سے بالاتر ہو کر سوچتی ہے اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.