ویلكن سپورہنے سپورہ میڈیا ایسوسی ایشن کو دوستانہ میچ میں شکست دی
سپورہ، 11 ستمبر: ویلكن اسکول گراؤنڈ میں جمعرات کو سپورہ میڈیا ایسوسی ایشن (SMA) اور ویلكن سپورہ کے درمیان ایک شاندار دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی سپورہ افتخار طالب نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
"کھیلوں کے ذریعے ہی ہم سماجی برائیوں خصوصاً منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پا سکتے ہیں۔ ایسے ایونٹس بار بار منعقد ہونے چاہئیں تاکہ بچوں اور کھلاڑیوں میں جوش اور جذبہ پیدا ہو اور وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں۔”
اسی دوران اے ڈی سی سپورہ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کو معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد قرار دیا۔
میچ کے دوران ویلكن چیئرمین، ویلكن مینجمنٹ، صدر سپورہ کرکٹ ایسوسی ایشن اور دیگر کرکٹ شخصیات موجود تھیں۔ کھیل دوستانہ نوعیت کا تھا مگر کھلاڑیوں نے بہترین بیٹنگ، شاندار باؤلنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ بالآخر ویلكن سپورہ نے میچ جیت کر کامیابی اپنے نام کر لی۔

میچ کے بعد سپورہ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر اور اراکین نے ویلكن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسا شاندار ایونٹ منعقد کر کے میڈیا اور کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔
اس موقع پر ریڈیو چنار کے آر جے ساحل مظفر بھی موجود تھے جنہوں نے تقریب کو مزید جاندار بنایا۔
یہ ایونٹ سپورہ میں کھیل، صحافت اور کمیونٹی تعاون کی ایک شاندار مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔