سوپور: عوامی اتحاد پارٹی کے سینئر لیڈروں کا SDH سوپور کا خصوصی دورہ، عوامی مسائل اجاگر، صحت سہولیات کو یقینی بنانے پر زور

0

سوپور، : عوامی اتحاد پارٹی کے سینئر لیڈروں نے آج سب ڈسٹرک اسپتال (SDH) سوپور کا ایک خصوصی اور اہم دورہ انجام دیا، جس کا مقصد مریضوں اور عوام کو درپیش مسائل کا قریب سے جائزہ لینا اور صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات پر زور دینا تھا۔

پارٹی کے ضلعی صدر اے کیو میر کی قیادت میں اس وفد میں محمد عاقب، بلاک صدر اقبال وانی اور شیخ طارق شامل تھے۔ لیڈران نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، وارڈز میں مریضوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اور موجودہ سہولیات اور کمی بیشیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

اس موقع پر لیڈروں نے کہا کہ صحت ایک بنیادی ضرورت ہے اور عوامی اتحاد پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہر شہری کو معیاری علاج اور سہولیات فراہم ہونی چاہئیں۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت دی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

بی ایم او سوپور کے علاوہ اسپتال کے متعدد ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی اس دوران موجود رہے۔ عوامی اتحاد پارٹی کے نمائندوں نے یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے حکام بالا تک بھی اپنی آواز پہنچائیں گے تاکہ SDH سوپور کو جدید سہولیات اور وسائل سے لیس کیا جا سکے۔

عوامی اتحاد پارٹی کے اس دورے کو سوپور کی عوام نے ایک مثبت قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پارٹی مستقبل میں بھی عوامی مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.