کپواڑہ پہلے ہی سیاحتی اتھارٹی کے تحت، نئی باڈی کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ سرکار
لولاب-بانگس ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہی ضلع میں سیاحت کی ترقی کی ذمہ دار
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے اسمبلی میں واضح کیا ہے کہ کپواڑہ ضلع کے لیے علیحدہ سیاحتی ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، کیونکہ یہ علاقہ پہلے ہی لولاب-بانگس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LBDA) کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو اسمبلی میں ایم ایل اے میر سیف اللہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ کپواڑہ ضلع میں سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، تاہم ان علاقوں کے لیے علیحدہ سیاحتی اتھارٹی بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
حکومت نے بتایا کہ لولاب ویلی، بانگس ویلی، کیرن، جمگنڈ، واگبال اور دیدی کوٹ جیسے مقامات اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث مقامی اور ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ لیکن یہ تمام علاقے پہلے ہی لولاب-بانگس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت آتے ہیں، جس کا صدر دفتر کپواڑہ میں ہے اور ایک چیف ایگزیکٹو آفیسر اس کی سربراہی کرتا ہے۔
حکومت نے مزید وضاحت کی کہ موجودہ اتھارٹی سیاحت کے فروغ، پائیدار ترقی اور