جموں و کشمیر میں خشک موسم برقرار

غیر معمولی گرمی سے قبل از وقت شگوفے اور گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ، ماہرین موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر خبردار، زراعت اور باغبانی متاثر ہونے کا امکان

0

سرینگر//جموں و کشمیر میں رواں ماہ کے باقی دنوں میں بارش یا برفباری کے امکانات نہ ہونے کے باعث خشک موسم جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غیر معمولی گرمی قبل از وقت شگوفے کھلنے اور گلیشیئر پگھلنے کا باعث بن سکتی ہے، جس سے زراعت اور باغبانی کو خطرات لاحق ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں رواں ماہ کے دوران کسی بڑی بارش یا برفباری کا امکان نہیں ہے، جس سے خطے میں موسمی بارشوں کی کمی مزید بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے اور یہ سلسلہ بعض دیرِ سرما کے ریکارڈز کو بھی چیلنج کر سکتا ہے۔

کشمیر ویدر کے تجزیہ کار فیضان عارف کے مطابق، جاری گرم موسم کئی علاقوں میں درختوں کے قبل از وقت شگوفے کھلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مارچ میں مغربی ہواو ¿ں کے باعث اچانک سردی لوٹ آئی تو یہ شگوفے اور پھل دار درخت شدید متاثر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.