دفعہ 370 کا نفاذ ”کشمیریوں کیلئے نہیں بلکہ ڈوگروں کیلئے لایا گیا تھا

ملک کو باہر سے کوئی خطرہ نہیں لیکن اس وقت بھارت کو اندرونی خطرات کا سامنا/ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

0

سرینگر /22جنوری / سی این آئی //     دفعہ 370کشمیر کیلئے نہیں بلکہ ڈوگروں کیلئے تھا کا انکشاف کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ملک کو باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اس وقت بھارت کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سوچیں کہ انہوں نے کیا کھویا اور کیا پایا.

جموں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسے خدشات تھے کہ پنجاب کے باشندے جموں و کشمیر میں آباد ہو جائیں گے۔ اس طرح دفعہ 370 ایک صدی قبل ڈوگرے زمین کی حفاظت کیلئے لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ مہاراجہ نے 1927 میں ڈوگروں کی سرزمین کے تحفظ کیلئے دفعہ 370 کا نفاذ کیا تھا۔انہوں نے کہا ”یہ کشمیریوں کیلئے نہیں بلکہ ڈوگروں کیلئے لایا گیا تھا۔ کشمیر میں کوئی نہیں آئے گا کیونکہ وہ مسلمانوں سے ڈرتے ہیں“

۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ہندو خطرے میں ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ 80 فیصد آبادی کو کوئی بھی خطرہ نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اس وقت بھارت کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کارکنوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سوچیں کہ انہوں نے کیا کھویا اور کیا پایا۔انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرحوم مفتی محمد سعید تھے جنہوں نے مخلوط حکومت بنائی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو جموں و کشمیر میں لایا۔

انہوں نے کہا”ہم نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور دیگر جماعتوں نے ہماری حمایت کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت بنائی۔ پارٹی کو خود کا جائزہ لینا چاہیے اور اس کے اندر دیکھنا چاہیے کہ اس نے کیا کیا ہے۔ “

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ نظام کو کوئی بھی حکم نہیں دے سکتا کیونکہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.