بدھل راجوری میں پُر اسرار بیماری سے 17ہلاکتوں کے بعد مزید تین افراد بیماری میں منتقل

تمام افراد علاج کیلئے چندی گڑھ منتقل ، پورے علاقے میں پابندیاں عائد، تقریبات پر روک

0

سرینگر /22جنوری / سی این آئی //     راجوری کے بدھل علاقے میں پُر اسرار بیماری سے 17ہلاکتوں کے بعد مزید تین افراد اس بیماری میں منتقل ہو گئے ہیں جن کو جدید علاج کیلئے چندی گڑھ منتقل کیا گیا ۔ ادھر انتظامیہ نے علاقے میں پابندیاں عائد کر دی ہے اور جبکہ پورے گاو ¿ں کو قرنطینہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔جس دوران تمام سرکاری اور نجی تقریبات پر روک لگا دی گئی ہے ۔

جموں کے راجوری ضلع کے بڈھال علاقے میں پراسرار بیماری کے مزید تین معاملے سامنے آئے ہیں، جنہیں جدید طبی امداد منتقل کیا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ منگل کو 25 سالہ نوجوان اعزاز احمد میں پراسرار بیماری کی کچھ علامات پائی گئیں، جسے بعد میں جموں کے میڈیکل کالج جموں لے جایا گیا جہاں سے اسے پی جی آئی چنڈی گڑھ منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز بڈھال سے اسی بیماری کے مزید دو کیس سامنے آئے ہیں اور ان دونوں کو بھی جدید طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا ۔ دریں اثناءصوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے مناسب نگرانی کیلئے کوٹرنکا علاقہ کا دورہ کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ 50 دنوں میں اس علاقے میں اب تک 17 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ حکومت ابھی تک موت کی وجوہات کا پتہ نہیں لگا سکی ہے۔ادھر راجوری کے بدھل علاقے میں پُر اسرار ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں پابندیاں عائد کر دی ہے اور جبکہ پورے گاو ¿ں کو قرنطینہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔

اموات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سیکشن 163 کے تخت دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد اس علاقہ میں کسی کو بھی جانے کی احازت نہیں ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاندانوں پر مکمل طریقہ سے کہیں بھی جانے اور آنے پر روک لگا دی گئی ہے۔

متاثرہ خاندانوں کے سبھی بچوں کو جی ایم سی راحوری میں لے جایا جائے گا جہاں ان کے نمونے لیے جائیں گے اور مزید طبی جانچ بھی کی جائے گی۔ انتظامیہ کی طرف سے ان لوگوں کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.