بڈگام ضمنی انتخابات : نائب وزیر اعلیٰ اور ناصر اسلم وانی نے آغا روح اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

0

سرینگر /     وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی کے بڈگام ضمنی انتخابات کیلئے نیشنل کانفرنس کے امیدوار ہونے کی اطلاعات کے بیچ نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری اور ناصر اسلم وانی نے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی او ر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے بڈگام کا دورہ کرکے وہاں ممبر پارلیمنٹ آغا روح کے ساتھ ملاقات کی ۔ معلوم ہو ا ہے کہ یہ ملاقات آغا روح اللہ کی رہائش گا ہ پر ہوئی ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملاقات اس سلسلے میں تھے کہ نیشنل کانفرنس بڈگام اسمبلی سیٹ سے ناصر اسلم وانی کو میدان میں اترنے کی سوچ رہے ہیں ۔اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روح اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر چائے کے کپ پر ملاقات کی۔انہوں نے کہا”میں آغا روح اللہ سے مل کر فخر محسوس کرتا ہوں، جو نہ صرف ایک سیاسی رہنما ہیں بلکہ ایک مذہبی عالم بھی ہیں“۔خیال رہے کہ یہ میٹنگ ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اختلافات کے درمیان ہوئی ہے۔

یہ ملاقات اس وقت بھی اہمیت رکھتی ہے جب یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ ناصر اسلم وانی ممکنہ طور پر بڈگام سیٹ سے آئندہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.