جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے جد و جہد جاری رکھیںگے

پارٹی پروگراموں اور پالیسیوں کو لیکر گھر گھر جاکر بھرپور طریقے سے لوگوں سے جڑے رہیںگے / طارق قرہ

0

سرینگر / جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے جد و جہد جاری رکھیںگے کی بات کرتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے پارٹی کے پروگراموں اور پالیسیوں کو گھر گھر جاکر بھرپور طریقے سے لےکر لوگوں سے جڑے رہیں۔

سرینگر میں پارٹی لیڈران اور ورکران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا کہ پارٹی آئینی ضمانتوں کے ساتھ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا ”کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کے وقار کو بحال کرنے کے لیے آئینی ضمانتوں کے ساتھ عوام کے حقوق اور مکمل ریاستی حیثیت کے لیے لڑتی رہے گی۔ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مرکزی حکومت جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کرتی۔ “

قرہ نے کیڈروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے پروگراموں اور پالیسیوں کو گھر گھر جاکر بھرپور طریقے سے لے کر لوگوں سے جڑے رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.