سرینگر/صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے آج اجالا سیکنس ہسپتال نوگام کا دورہ کیا۔ ہسپتال کی منیجمنٹ کی جانب سے مدعو کیے جانے پر آغا صاحب نے ہسپتال کی جدید سہولتوں اور خدمات کا تفصیل سے معائنہ کیا۔
آغاصاحب کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا، جس میں جدید طبی آلات، مریضوں کی دیکھ بھال کی سہولتیں اور عملے کی محنت کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔ ہسپتال کی منیجمنٹ نے آغا صاحب کو مفت طبی معائنے کی سہولت کی فراہمی اور مستحقین کے لیے علاج کی بہترین سہولتوں پر بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔
آغا صاحب نے ہسپتال کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال نے اس مہنگائی کے دور میں انسانیت کے لیے جو قدم اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مریضوں کو معیاری علاج کی سہولتیں دی جا رہی ہیں اور ہسپتال کا ماحول مریضوں کے لیے بہت سازگار ہے۔
آغا صاحب نے ہسپتال کی منیجمنٹ کے کردار کی بھی تعریف کی اور ان کی انسانیت کی خدمت میں اہم حصہ ڈالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجالا سیکنس ہسپتال نوگام اپنی خدمات کے لحاظ سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور اس کی کامیابی انسانیت کی خدمت میں اہم مثال ہے۔