سرینگر میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار,مسروقہ مال برآمد

0

سرینگر: سرینگر پولیس نے لال بازار میں چوری کے ایک معاملے کو چند گھنٹوں میں ہی حل کرکے ملزم کو گرفتار اور مسروقہ مال کو برآمد کیا ، ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ،ارزان صاحب سوپور کے رہائشی اور اس وقت جوگیوان لال بازار میں مقیم ، مقصود احمد بابا کی تحریری شکایت موصول ہونے پر ، پولیس اسٹیشن لال بازار نے فوری کارروائی کی۔ شکایت کنندہ نے اطلاع دی تھی کہ ایک نامعلوم چور نے جوگیوان لال بازار میں 34،000 روپیہ نقد رقم اور تانبے کے برتن چرائی ہیں ۔ پولیس نے ایف آئی آر نمبر ) (07/2025) کے تحت فوری کاروائی شروع کی اور مکمل تحقیقیات میں ملزم جس کی شناخت آصف مجید جو کولگام کے والٹینگو کنڈ کے رہائشی ہیں کو چند ‘گھنٹوں میں گرفتار کیا ہے

ایس ایچ او لال بازار ، اشفاق راشد میر کی متحرک قیادت میں ان کی سرشار ٹیم کی فوری کارروائی میں ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے مسروقہ مال برآمد کیا
مزید تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے قریبی مسجد سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ڈی وی آرچوری کرکے شواہد کو مٹانے کی کوشش کی تھی۔ تاہم ، پولیس نے 33،731 نقد رقم کی وصولی میں کامیاب رہی ،مسجد الرحمن جوگیوان لال بازار کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ڈی وی آر اور لاپتہ تانبے کے برتن چور سے برآمد کیے

حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے ، اور اس معاملے کو تیزی سے نتیجہ اخذ کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔
جے اینڈ کے پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے ، عوامی حفاظت کو یقینی بنانے اور پورے خطے میں مجرمانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.