مادری زبان کے عالمی دن پر کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے تقریب
تقریب میںمادری زبان پر توصیفی خطبہ اورشاندار محفلِ مشاعرے کا اہتمام
سرینگر/ عالمی مادری زبان کے سلسلے میں آج جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے کانفرنس ہال ٹیگور ہال میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت معروف ادیب، شاعر، ترجمہ کار اوربراڈکاسٹر مشتاق احمد مشتاق نے کی، جبکہ کلچرل اکیڈیمی کے ایڈیشنل سیکریٹری کشمیر عادل سلیم، ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ شاعرہ نگہت صاحبہ، ایڈیٹر کشمیری کلچرل اکیڈیمی جاوید اقبال خان بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔
تقریب کے آغاز میں ایڈیشنل سیکریٹری کشمیر کلچرل اکیڈیمی عدیل سلیم نے مہمان اُدباءو شعراءکا پُرتپاک استقبال کیا اوراور مادری زبانوں کو محفوظ رکھنے اور اِن کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں نامور ادیب، شاعر ، ترجمہ نگار اور براڈکاسٹر ستیش ومل نے مادری زبان کی اہمیت اور افادےت پر توصیفی خطبہ پیش کیا جسے حاضرین کی طرف سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔
اپنے صدارتی خطبے میں مشتاق احمد مشتاق نے کلچرل اکیڈیمی کی کاوشوں کو سراہا اورمادری زبان کے فروغ اور اور اس کے رکھ رکھاو کے لےے زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ادباءاور شعراءکوکلچرل اکیڈیمی کی طرف سے پلیٹ فراہم مہیا کرنا قابلِ ستائش اور ایک اچھا قدم ہے۔ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ شاعرہ نگہت صاحبہ نے بھی مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب پر ایک شاندار محفلِ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ضلعوں سے آئے ہوئے نوجوان شاعر اور شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا حاضرین کو محظوظ کیا۔
تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصےات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض اسسٹنٹ ایڈےٹر کشمیری ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے انجام دئے جبکہ ایڈیٹر کشمیری جاوید اقبال خان نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔