اسکول چلیں ہم !وادی میں یکم مارچ سے ہوگا درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال

محکمہ تعلیم نے سرمائی تعطیلات کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کیلئے رہنما خطوط جاری کیے، اداروں کے احاطے صاف ستھرا اور تہوار کے انداز کے ساتھ یقینی بنائیں، تمام سربراہاں کو ہدایت

0

سرینگر /  قریب تین ماہ کی طویل سرمائی تعطیل کے بعد وادی کشمیر میں اول سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول یکم مارچ سے کھلے گئے جس کے چلتے محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ اداروں کے احاطے کو صاف ستھرا اور تہوار کے انداز کے ساتھ یقینی بنائیں۔ اسی دوان معلوم ہوا ہے کہ بچے بھی سکول پھر سے کھلنے کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں جبکہ والدین بھی ان دنوں بچوں کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں ۔

وادی کشمیر میں قریب تین ماہ کی سرمائی تعطیل کے بعد مکمل طور پر سکول یکم مارچ کو کھلے گئے اور درس و تدریس کا عمل دوبارہ شروع ہوگا ۔ یکم مارچ سے سکول کھولنے کی تیاریاں محکمہ کی جانب سے بھی بڑے پیمانے پر شروع کی گئیں ہیں جس کے ساتھ ہی اول سے آٹھویں جماعت تک کے سکولوں کے ساتھ ساتھ ہائر سیکنڈریوں،کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں معمول کادرس و تدریس کا کام شروع کیا جارہا ہے ۔

اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ وادی کشمیر کے اسکولوں میں معمول کا درس و تدرس یکم مارچ سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا ۔ادھر اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ اداروں کے احاطے کو صاف ستھرا اور تہوار کے انداز کے ساتھ یقینی بنائیں۔ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے ایک سرکلر میں کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکول یکم مارچ کو دوبارہ کھلنے جا رہے ہیں جسے ایک خوش آئند تقریب کے طور پر منانے کی ضرورت ہے۔

محکمہ تعلیم نے سربراہان کو مشورہ دیا کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کو ایک تہوار کے ماحول میں منانے کی ضرورت ہے تاکہ طلبا کو اسکول کے سازگار ماحول میں راغب کیا جاسکے۔

جاری سرکیولر میں مزید کہا کہ سربراہان اسکول کھولنے سے پہلے تمام مطلوبہ انتظامات کو تیار رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے اور اگر ضرورت ہو تو پینے کے پانی، بجلی، بیت الخلائ، کھڑکیوں وغیرہ کے حوالے سے معمولی مرمت اور ریٹروفٹنگ کو یقینی بنائیں گے۔اس نے یہ بھی کہا کہ اسکول کے احاطے کو صاف ستھرا اور تہوار کے انداز کے ساتھ رکھا جانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.