بجٹ سیشن سے قبل ایوان کے کاروباری نوٹس کی تشہیر کا سپیکر نے لیا سنجیدہ نوٹس

 ایسا عمل مقررہ اصولوں کے مطابق استحقاق کی خلاف ورزی ،ممبران آئندہ اس طرز عمل سے باز رہیں/ عبد الرحیم راتھر

0

سرینگر/  بجٹ سیشن سے قبل ایوان کے کاروباری نوٹس کی تشہیر کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے کہا ہے کہ وہ ”استحقاق کی خلاف ورزی“ سے باز رہیں۔سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 3 مارچ سے شروع ہونے والا ہے اور اجلاس کی شروعات سے قبل ایوان کے کاروباری نوٹس کی تشہیر کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے کہا وہ ایسی کارورائیوں سے باز رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کے کام سے جڑے سوالات، بلوں، قراردادوں اور اسی طرح کے دیگر معاملات کے نوٹسز کی غیر ضروری تشہیر کرنا غلط ہے۔

قانون ساز اسمبلی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسپیکر نے آئندہ بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی کے سلسلے میں قانون سازوں کی جانب سے دیے گئے نوٹسوں کی حالیہ غیرضروری تشہیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس طرز عمل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمانی طرز عمل، کنونشن اور قائم کردہ قواعد کے خلاف ہے۔

سپیکر کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے ”پارلیمانی پریکٹس، استعمال اور اس ایوان کے قائم کردہ کنونشن اور اس ایوان کے مروجہ قواعد کے مطابق، ایوان کے کاروبار سے جڑے سوالات، بلوں، قراردادوں اور اسی طرح کے دیگر معاملات کے نوٹسز کو بلا جواز تشہیر دینا غلط ہے۔“

بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی تشہیر کے ذمہ دار ممبران کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا جو کہ مقررہ اصولوں کے مطابق استحقاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے اور ممبران کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اس طرز عمل سے باز رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.