انجمنِ فروغِ اردو جموں کی ہفتہ وار ادبی نشست کا انعقاد
تقریب پر جگدیش راج پرواز کی ”ترسندھیا“کتاب کی رونمائی انجام دی گئی
جموں/انجمن فروغِ اردو جموں کی ہفتہ وار ادبی نشست شیرِ کشمیر بھون میں منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت معروف اردو ادیب اور شاعر غلام نبی غافل نے کی، جبکہ اسلم شہزاد نشست کے مہمانِ خصوصی اور معروف افسانہ نگار خالد حسین مہمانِ ذی وقار کی حیثےت سے نشست میں موجود رہے۔
اس موقعے پر ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد ہوا۔ مشاعرے میں جن شعراءنے اپنے کلام سے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی اُن میںاقبال کھلر،ایم ایس کامرا،اشوک پارس،ستار سنگھ،دانش امین،شیخ عبدالحفیظ انظر ،جگدیش ٹھاکر پرواز،رام کرشن عابد،کیسر خان ،عزیر فاروق،رمیش راز،معصوم کشتواڑی،ریاض مصیب خان،طارق رضا،محمداسلم پونچھی،خورشید کاظمی، آرش دلموترہ، سرور حبیب چوہان،پروفسر محمد اسد اللہ وانی، محمد امین بانہالی ،انجینر اسلم شہزاد،غلام نبی غافل اورفوزیہ مغل ضیاءشامل ہیں۔
نشست کے دوسرے حصے میں جگدیش راج پرواز کی کتاب ”تر سندھیا“کی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔کتاب پر فوزیہ مغل ضیا نے اپنامختصر تبصرہ پیش کیا۔ صدرِ نشست غلام نبی غافل نے کتاب اور مصنف کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے خطہ مڑواہ دَچھن کے ناموافق ادبی ماحول اور پسماندگی کے تناظر میں جگدیش راج پرواز کی کاوش کو سراہا اور حوصلہ افزاءقدم قرار دیتے ہوئے اس خطہ کے دیگر نوجوانوں کو بھی علم و ادب کے میدان میں آگے بڑھنے اور اس خطے کا نام روشن کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جگدیش راج پرواز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انجمن کی صدر فوزیہ مغل کا شکریہ ادا کیا ۔