پہلگام حملے کے بعد دہشت گردوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ انہوں نے جنگ جیت لی ہے
لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ” چن چن کے بدلا لیں گے“/ امیت شاہ
سرینگر / پہلگام حملے کے بعد آسام کی سرزمین سے ایک سخت پیغام میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ انہوں نے جنگ جیت لی ہے۔ یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے او ر واضح کیا کہ ” چن چن کے بدلا لیں گے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ہے۔
آسام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ انہوں نے جنگ جیت لی ہے۔ یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ چن چن کے بدلا لیں گے (ہم تمام دہشت گردوں سے بدلہ لیں گے)۔
امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ہے۔پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعدوزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ انہوں نے جنگ جیت لی ہے۔
انہوںنے کہا ” اگر کوئی، بزدلانہ حملہ کرکے، یہ سمجھتا ہے کہ یہ ان کی بڑی جیت ہے، تو ایک بات سمجھ لیں، یہ نریندر مودی کی حکومت ہے، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس ملک کے ہر انچ سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہمارا عزم ہے اور اسے پورا کیا جائے گا۔ “
انہوں نے مزید کہا ””نہ صرف 140 کروڑ ہندوستانی بلکہ پوری دنیا اس لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں دنیا کے تمام ممالک اکٹھے ہوئے ہیں اور ہندوستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔“
خیال رہے کہ 22 اپریل کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام کے قریب ایک گھاس کے میدان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔