پہلگام حملے کے بعد سرحدوں پر تناﺅ کا ماحول جاری ہے ، آر پار فائرنگ سے خو ف و دہشت کا عالم

پاکستانی فوج کی طرف سے مسلسل فائرنگ کے بعد سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ ہائی الرٹ پر

0

سرینگر / پہلگام حملے کے بعد سرحدوں پر تناﺅ کا ماحول جاری ہے جس کے چلتے ایک بار پھر پاکستانی رینجرس نے متعدد مقامات پر کنٹرول لائن کے پار سے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔

ادھر سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگوں نے زیر زمین تعمیر کئے گئے بینکروں کی صفائی کا عمل تیز کر دیا ہے جبکہ کچھ لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو ہئے ۔

سی این آئی کے مطابق پاکستان رینجرس نے ایک بار پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سہارا لیا جس کے جواب میں سرحدوں پر تعینات فوج نے بھی بھر پور انداز میں دیا ۔

حکام کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کا سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہتھیاروں سے شروع ہونے والی فائرنگ کی اطلاع جموں ضلع کے بین الاقوامی سرحد کے ساتھ اکھنور سیکٹر سے ملی۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے کہا”30اپریل اور01مئی کی درمیانی شب، پاکستانی فوج کی چوکیوں نے نوشہرہ، سندربنی اور اکھنور سیکٹروں کے سامنے لائن آف کنٹرول کے پار بلا اشتعال چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی“۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فوج کے دستوں نے فوری اور متناسب جواب دیا۔ادھر دفاعی ذرائع نے مزید کہا کہ وادی کشمیر کے بارہمولہ کے اوڑی اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے پار پاکستانی پوسٹوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے اسی طرح کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ابتدائی طور پر کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع میں فائرنگ شروع ہوئی اور پھر پونچھ اور اکھنور سیکٹر تک پھیل گئی۔

ادھر جموں کشمیر کے اکھنور ، سندربنی سمیت متعدد سیکٹروں میں پاکستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے درمیان گاو ¿ں کے لوگ ”ہائی الرٹ“ پر ہیں اور کہا کہ وہ تقریباً 8سال بعد جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.