بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی ، سرینگر سمیت شمال و جنوب میںرجم جم بارشی
05مئی تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ، بیشتر علاقوں میں ژالہ باری اور بارشیں ہونگی / محکمہ موسمیات
سرینگر / محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بعد دوپہرایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی آتے ہوئے وادی کشمیر میں رم جم بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز اندھی اور کئی علاقوں میں ژالہ بار ی کے نتیجے میں کھیت کھلیانوں میں بھاری پیمانے پر تباہی مچ گئی ۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5مئی تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بعد دوپہرموسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران ہواﺅں کے ساتھ ساتھ رم جم بارشیں بھی ہوئی ۔ موسمی صورتحال میں تبدیلی کے بیچ وادی کے شمال و جنوب میںکئی مقامات پر ژالہ باری کی وجہ سے میوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری ، سرسوں اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔
بعد دوپہر موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آنے کے بعد آسمان میں کالے بادل چھا گئے جس کے بعد بارشیں ہوئی ۔ادھر نمائندے نے بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان ، پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام کے بیشتر علاقوں میں کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی جب اچانک تیز آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔
اسی دوران تیز آندھی کے بیچ شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کا سلسلہ شام دیر گئے تک وقفہ وقفہ سے جاری ریا۔وادی میں تازہ بارشوں سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں پھر سے ایک بار کمی واقع ہوئی۔
ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی میں24 گھنٹوں تک بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق 05مئی تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جس دوران کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں پر بھی زور دیا کہ وہ باغات میں سپرے یکم مئی تک ملتوی کر دیں۔