اننت ناگ پولیس نے بدنام منشیات فروش گرفتار کر لیا، بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد برآمد

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو بڑی مقدار میں منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

0

اننت ناگ: پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران بنگیدار برج، فلٹریشن پلانٹ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت فیضان احمد بھٹ عرف غفور، ولد نذیر احمد، ساکن بنگیدار کے طور پر ہوئی ہے۔ جس کی تلاش اننت ناگ پولیس کو کافی عرصہ سے تھی پولیس کے مطابق غفور اننت ناگ میں کافی عرصہ سے منشیات کے کاروبار میں سرگرم تھا اور اننت پولیس اس کو تلاش کر رہی تھی۔

اور اس وقت اننت ناگ پولیس کو یہ کامیابی ہاتھ لگی جب یہ منشیات فروغ کرنے کے غرض اننت ناگ میں گھوم رہا تھا۔ اور پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے چرس نما پاؤڈر جیسا مادہ تقریباً 384 گرام اور چرس جیسی اسٹکس جو مکئی کے چھلکوں میں لپٹی ہوئی تھیں، تقریباً 54 گرام برآمد کیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 438 گرام ممنوعہ نشہ آور مواد ضبط کیا گیا۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں ایف آئی آر نمبر 12/2026 زیر دفعات 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کی گئی ہے، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اننت ناگ پولیس منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اس ناسور کے خلاف معلومات فراہم کرکے اپنا کردار ادا کریں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.