جنگلی سور انسانی بستی میں داخل، دو شہریوں کو کیا زخمی

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک جنگلی سور کے حملے میں خاتون سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع کی ہے۔

0

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ہفتہ کو اس وقت سراسیمگی پھیل گئی اور تشویش کی لہر دوڈ گئی جب ٹاؤن میں اچانک جنگلی سور نمودار ہوا جسکی وجہ سے بازار میں اتھل پتھل مچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جنگلی سور نے مارکیٹ میں دو افراد کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔

بعد ازاں ایک ایک بار پھر جنگلی بور ہایینہ نامی گاؤں میں نمودار ہوا اس دوران وائلڈ لایف محکمہ نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ جنگلی سور کے حملے زخمی ہوئے مقامی شہری نے اسپتال سے رخصت کیے جانے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وہ ہاینہ نامی گاؤں میں مزوری کر ر ہا تھا جس دوران جنگلی سور نے ان پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

رفیق نایک نے عوامی سے تشویش میں مبتلا نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری طور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.