تین مارچ سے شروع ہونے والا جموں کشمیر یوٹی کے پہلے بجٹ اجلاس کیلئے تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر جاری

جموں و کشمیر کی کابینہ نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے 03 مارچ کو قانو ن ساز اسمبلی سے خطاب کی منظوری دی، وزیر اعلیٰ نے بجٹ اجلاس سے قبل سول سیکرٹریٹ جموں میں مختلف محکموں کے ساتھ پری بجٹ میٹنگوں کی صدارت کی

0

سرینگر /   تین مارچ سے شروع ہونے والا جموں کشمیر یوٹی کے پہلے بجٹ اجلاس کیلئے تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ اسی دوران جموں و کشمیر کی کابینہ نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے اس خطاب کو منظوری دے دی جو ان کے ذریعہ قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے پہلے دن دیا جائے گا جبکہ بجٹ اجلاس سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سول سیکرٹریٹ جموں میں مختلف محکموں کے ساتھ پری بجٹ میٹنگوں کی صدارت کی۔

جموں میں 03مارچ سے جموں کشمیر یوٹی حکومت کا پہلا بجٹ اجلاس منعقد ہو رہا ہے اور وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ 7مارچ کو اپنا پہلا بجٹ پیش کریں گے ۔ بجٹ اجلاس کیلئے جہاں تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے وہیں اپوزیشن میں بیٹھے ممبر ان اسمبلی سرکار کو گھیرنے کیلئے بھی کمر بستہ ہے ۔

اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 3 مارچ کو ہونے والے آئندہ بجٹ اجلاس سے پہلے حکام نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوڈل افسران کی تقرری کریں اور محکمانہ سطح پر سوالیہ سیل قائم کریں۔رپورٹس کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے 90 میں سے 82 ممبران نے تقریباً 800 سوالات اور 80 پرائیویٹ ممبران بلز جمع کرائے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیشن کے دوران سوالات پر بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جس میں خاص طو پولیس،امن و قانون اور سیکورٹی کے معاملات کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ اسپیکر انہیں خصوصی حالات میں اجازت نہ دیں۔ اسی دوران جموں و کشمیر کی کابینہ نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے اس خطاب کو منظوری دے دی جو ان کے ذریعہ قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے پہلے دن دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ جموں میں ہونے والی کابینہ نے لیفٹنٹ گورنر کے 03 مارچ کو اسمبلی سے خطاب کی منظوری دی۔معلوم ہوا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ سوموار کی شام کو ہوئی اور ایل جی کا خطاب عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کی پالیسیوں اور روڈ میپ کا خاکہ پیش کرے گا۔خیال رہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے مطابق لیفٹنٹ گورنر قانون ساز اسمبلی کے ہر عام انتخابات کے بعد پہلے اجلاس کے آغاز پر اور ہر سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

جموں و کشمیر اسمبلی کا 43 روزہ طویل بجٹ اجلاس 03 مارچ کو لیفٹنٹ گورنر کے اسمبلی سے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ گزشتہ چار مہینوں میں ایل جی کا اسمبلی سے یہ دوسرا خطاب ہوگا۔اسی دوران 3 مارچ کو شروع ہونے والے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے پہلے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سول سیکرٹریٹ، جموں میں مختلف محکموں کے ساتھ پری بجٹ میٹنگوں کی صدارت کی۔

وزیر اعلیٰ نے ایک پوسٹ میں لکھا ” 3 مارچ کو شروع ہونے والے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے پہلے میں نے سول سیکرٹریٹ جموں میں مختلف محکموں کے ساتھ پری بجٹ میٹنگوں کی صدارت کی“۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میٹنگ سیکٹر وار ترجیحات کو سمجھنے اور اگلے مالی سال کیلئے دانشمندی سے فنڈس مختص کرنے میں ہماری مدد کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.